اثاثہ جات چھپانے میں لاہور پولیس کا پہلا نمبر

2 Mar, 2020 | 10:52 PM

Malik Sultan Awan

( رضوان نقوی)انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات چھپانے میں لاہور پولیس پہلے نمبر پر،ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے بارہ ہزار چار سو چھیانوے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے 3ہزار ایک سو چھیالیس اہلکاروں نے گوشوارے جمع نہ کرائے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے اور اثاثہ جات چھپانے میں لاہور پولیس پہلے,لیسکو دوسرے جبکہ پاکستان ریلویز کے افسران واہلکار تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کےبارہ ہزار چار سو چھیانوے اہلکاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے دوہزار پانچ سو اٹھانوے اہلکاروں و افسران نے گوشوارے جمع نہیں کرائے- ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تین ہزار ایک سو چھیالیس اہلکاروں نے گوشوارے جمع نہ کرائے-
ایس پی ڈولفن سکواڈ کے2ہزار تینتیس افسران و اہلکاروں نے گوشوارے جمع نہ کرائے- ڈی آئی جی ٹیلی کے 1ہزار آٹھ سو انسٹھ افسران و اہلکاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے-انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے اداروں میں لیسکو دوسرے نمبر پر ہے-لیسکو کے 8ہزار 44افسران و اہلکاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائےہیں- ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر کے 5ہزار 772 افسران و اہلکاروں نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں-ایف آئی اےکے تین سو چون جبکہ کسٹمز کے ایک سو ننانوے افسران و اہلکاروں نے گوشوارے جمع نہ کرائے-ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے خوف سے سرکاری افسران و اہلکار گوشوارے جمع کرانے سے کتراتے ہیں۔

مزیدخبریں