(علی ساہی) اوورسیزپاکستانی اب ایف آئی آر کی کاپی، کرائم رپورٹ،کریکٹرسرٹیفکیٹ سمیت گلوبل پورٹل پرچھ سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے،30ممالک میں اوورسیزگلوبل پورٹل کےلیے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے گلوبل پورٹل کیلئےسٹینڈنگ آرڈرجاری کردیا ہے، وزیراعظم کی جانب سےچند روز قبل افتتاح کیے گئےگلوبل پورٹل سے اوورسیزپاکستانی مختلف سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں گے، گلوبل پورٹل پردی گئی سہولتوں میں نیشنل سٹیٹس کی تصدیق اور کریکٹرسرٹیفکیٹ و روزگارسرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، ملازمین کی رجسٹریشن لی جاسکےگی۔
آئی جی پنجاب نے سٹینڈنگ آرڈر جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اوور سیزپاکستانیوں کی شکایات فوری حل کی جائیں، کریکٹر سرٹیفکیٹ کی درخواست پروزارت خارجہ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی جی نے حکم دیا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی درخواست پرمتعلقہ پولیس فوری کارروائی کرے اور متعلقہ پولیس افسران سٹینڈنگ آرڈرکےتحت بروقت کارروائی کریں۔