(قذافی بٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے حفاظتی ماسک، گلوز اور سرجیکل آلات کی دستیابی اور مقامی سطح پر تیاری کی کوششیں شروع کردیں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مقامی سطح پر حفاظتی ماسک، گلوز اور سرجیکل آلات کی تیاری کی کوششیں شروع کردیں، وزیرصنعت و تجارت اسلم اقبال نے سرجیکل آلات کے درآمد کنندگان اور مینو فیکچررز سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سرجیکل آلات کی مقامی سطح پر تیاری کی استعداد کا جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ سرجیکل آلات کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں سرجیکل آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے لوکل انڈسٹری کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی، اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہ سرجیکل آلات کی دستیابی کو ہرقیمت پر یقینی بنائیں گے، میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین کے بعد دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں،اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ فرانس میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں صورتحال ابھی کنٹرول میں ہے،تاہم پاک افغان بارڈر باب دوستی 9 مارچ تک بند رہے گا،اس سلسلے میں تمام ٹریڈرز، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،پنجاب میں کوروناکے2مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں۔
ایک مریض پرائمری سکینڈری ہیلتھ کئیر،ایک مریض سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ہسپتال میں زیرعلاج ہے، ابتک صوبہ بھر کےہسپتالوں میں44مشتبہ مریض داخل ہوئے، 42مریضوں کوکلیئرقرار دےکرڈسچارج کیاجاچکاہے۔