توہین عدالت، ایم ڈی واسا کو شوکاز جاری

2 Mar, 2020 | 06:14 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ایس ڈی او واسا کو ترقی نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، عدالت نے سید زاہد عزیز کو جواب کے لیے 20 اپریل تک کی مہلت دے دی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ایس ڈی او منیر افضل کی درخواست پر سماعت کی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سینئر ہونے اور میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود ایکسئین کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی۔ عدالتی حکم کے باوجود اس کو ترقی نہیں دی جارہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ایم ڈی واسا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی محکمانہ ترقی کے لیے معاملہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں رکھا ہوا ہے۔ درخواست گزار اس وقت کرنٹ چارج پر ایکسئین تعینات ہیں۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اگر وہ ترقی کے اہل نہیں تو انہیں کرنٹ چارج پر ایکسئین پر کیوں لگایا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو محکمانہ ترقی نہ دینے پر ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ 

مزیدخبریں