ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ندیم خالد ) برصغیر پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے 808 ویں عرس کی تقریب، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے حجرہ اعتکاف کو غسل دیا گیا، خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

خالق کائنات رب العالمین نے انسانیت کے محسن اعظم، ہادی رحمت مجسم رسول اللہ ﷺ کی امت میں ہر دور میں ایسے افراد مبعوث فرمائے، جنہیں اللہ نے اپنے خصوصی انعام و اکرام سے نوازا اور ان سے امت کی ظاہری و باطنی اصلاح کا بندوبست فرمایا۔

انہی بر گزیدہ ہستیوں میں سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا نام بھی آتا ہے ۔ آپ کے والد کا اسم گرامی غیاث الدین حسنؒ اور والدہ ماجدہ کا نام سیدہ ام الورع ؒبی بی تھا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی شادی 590ہجری 1194ء کو بی بی امت ؒکے ساتھ ہوئی ، آپ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی آپ کے پیرو مرشد حضرت خواجہ شیخ عثمان ہارونی ؒ سے آپ کو بہت محبت اور عقیدت تھی ، اس کی محبت اور عیقدت کو دیکھ کر خواجہ عثمان ہارونی ؒ نے آپ کو (امیر تبرک) کے شرف سے نوازا، اور آپ کو اپنا سجادہ نشین مقرر فرمایا۔

آپؒ بیس سال تک سفر وحضر میں حضرت خواجہ عثمان ہارونی ؒ کی خدمت میں حاضر رہ کر مرشد پاک کے ہاتھوں خلافت کے منصب پر سرفراز ہوئے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پرتھوی راج کے دور حکومت میں اجمیر (ہندوستان) میں تشریف لائے جہاں اس وقت پتھورا رائے اس علاقے کا حکمران تھا۔ اجمیرشریف تشریف لانے کے بعد آپ عبادتِ الٰہی میں مشغول ہو گئے۔

معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے 808 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، حجرہ مبارک کو غسل دیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری اوقاف چوہدری ارشاد، چیئرمین آرپی سی نذیر احمد چوہان سمیت کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی جبکہ قاری رفیق نقشبندی نے تلاوت کی۔

حضرت خواجہ معین الدین اجمیری چشتیؒ کے عرس کے موقع پر خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا اختتام رسم غسل حجرہ شریف پر ہوا۔