حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ

2 Mar, 2020 | 04:05 PM

وقار نیازی
Read more!

(شاہد سپرا) حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، حکومت نے بجلی چوری کو روکنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ 
شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کرنے کیلئے 3 کیٹیگریز کا فیصلہ کر دیا گیا۔  بجلی چوری کے علاقوں میں 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ 30 فیصد سے زائد لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔ لیسکوکی پاور کنٹرول سینٹر سے تمام گرڈ سٹیشنز پر ہدایات جاری کردی گئی۔ لائن لاسز والے علاقوں میں جمعرات سے لوڈشیڈنگ شروع ہو گی۔ لائن لاسز کی وجہ سے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

بجلی لوڈشیدنگ کا سنتے ہی عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ عوام نے بجلی چوری کو روکنے کیلئے لوڈشیڈنگ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے کوئی اور متبادل راستہ تلاش کرے۔ والدین  کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحان سرپرہیں،  بچوں کو بجلی لوڈشیڈنگ سے امتحان کی تیاری میں شدیدپریشانی سے دوچارہوناپڑے گا۔ عوام نے حکومت سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے۔
 

مزیدخبریں