بوستان سینئرز نے سپارکو پینٹس کو شکست دیدی

2 Mar, 2020 | 02:30 PM

وقار نیازی

(شہباز علی) عامر کیبلز عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بوستان سینئرز نے سپارکو پینٹس کو  30 رنز سے شکست دے دی.

شاہ فیصل گراونڈ پر سپارکو پینٹس کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، ڈاکٹر اشعر رشید 38، آفتاب عالم 31 اور اشفاق احمد 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں سپارکو پینٹس کی ٹیم 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گل خان 34، عبدالوحید 30 اور نیاز علی 26 رنز بناکر نمایاں رہے، بوستان سینئر کے مبین احمد نے تین جبکہ وقار بیگ اور امجد حسین نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں