نواز شریف کی صحت پر حکومت غیر جانبدار رہی: میاں اسلم

2 Mar, 2020 | 02:11 PM

وقار نیازی

(قذافی بٹ) وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کےکیس میں پنجاب حکومت نےغیر جانبدارکردارادا کیا ہے، روزانہ انکے پلیٹلیٹس کم ہونے کا شور مچانے والے اب میڈیکل بورڈ کورپورٹس ہی نہیں دے رہے۔
سمن آباد کیمپ آفس میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ملک سے باہر گئے8 ہفتے گزرچکے ہیں مگرپلیٹ لیٹس کی رپورٹس نہیں بھیجی جارہیں، اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت کے شکوک وشہبات بڑھ رہےہیں۔ انہیں بنیادوں پر پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں مزید توسیع نہ کرنے کی سفارش کی ہے، کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل بیان کیے۔ شہریوں کی لیسکو، پولیس سے متعلقہ شکایات پروزیرصنعت نےموقع پر احکامات بھی جاری کیے۔

مزیدخبریں