ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار میں حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

داتا دربار میں حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، بولی میں من پسند ٹھیکیدار کو بانوے لاکھ روپے کا فائدہ پہنچا کر چھ کروڑ روپے کا ٹھیکہ دے دیا گیا، تحقیقات فائلوں کی نذر ہو گئیں۔

       حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں حفاظت پاپوش کے ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہے، ٹھیکیدار نے داتا دربار انتظامیہ کی ملی بھگت سے قوانین کے مطابق بولی کی رقم جمع نہ کروائی۔

 بولی مکمل ہونے پر ٹھیکیدار کو ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے کی ادائیگی فوری کرنا تھی تاہم ٹھیکیدار نے قوانین کے برعکس انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی، جس پر ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار نے بانوے لاکھ روپے کی ریکوری کرنے پر مراسلہ بھجوایا اور ساتھ ہی عدم ادائیگی پر ٹھیکہ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

  ٹھیکیدار کی جانب سے کم ادائیگی کرنے پر تحقیقات کرنے کی بجائے دربار انتظامیہ نے ہیڈکواٹرز کو آگاہ کیا، بے ضابطگیوں کے باوجود ہیڈ آفس اور داتا دربار انتظامیہ نے تحقیقات شروع نہ کیں اور نشاندہی ہونے کے باوجود کیس کو فائلوں کی نذر کر دیا۔

تحقیقات کرنے کی بجائے من پسند ٹھیکیدار کو چور راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور ماہانہ اقساط کو شارٹ کر کے بانوے لاکھ روپے کی ادائیگی کو پورا کیا گیا، قوانین کے مطابق اقساط کی رقم سے بولی کی طے شدہ رقم ادا نہیں کی جا سکتی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer