سٹی42: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے اضافہ ہو گیا ہے خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 92 ہزار روپے ہوگئی،22 قیراط فی تولہ سونا 84 ہزار333 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس پرخواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کی گئی تھی۔