(زین مدنی ) اسٹیج کی معروف اداکارہ ندا چوہدرہی ے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کررہی ہوں، کامیابی کیلئے مخالفت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے لیکن میں ان سے گھبراتی نہیں۔
میرے خلاف روز بروز سازشیں ہوتی ہیں لیکن سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے، ندا چوہدری نے کہا کہ شوبز میں آنے کا مقصد شہرت کا حصول ہے جس کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر آگے بڑھ رہی ہوں۔
نداچوہدری نے کہا کہ شوبزمیں آنے والی ہر لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری مخالفت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں گھبرانے والی نہیں ہوں مجھے جو شہرت اورعزت ملی ہے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی رہی ہے۔
میں شوبز میں شارٹ کٹ راستوں سے آگے بڑھنے کی بجائے محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں، ایک سوال کے جواب میں ندا نے کہا کہ انہیں ہر ڈرامے میں مختلف محکمے بلاوجہ اور بغیر کسی ثبوت کے بین کردیتے ہیں لیکن میں ہمیشہ سرخرو ہوتی ہوں۔