بیکن ہائوس جوہر ٹائون میں کھیلوں کے مقابلے،زبردست فن کا مظاہرہ

2 Mar, 2020 | 11:22 AM

Azhar Thiraj

جنید ریاض : بیکن ہاوس سکول جوہرٹاون کے سالانہ رنگا رنگ سپورٹس ڈے کا اہتمام ، طلباوطالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے ساتھ پی ٹی شو اور ائیروبیکس کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔


جوہرٹاون میں واقع بیکن ہائوس سکول کے منعقد ہونے والے سالانہ سپورٹس ڈے میں سابق ہاکی پلیئر اختر رسول نے خصوصی شرکت کی ۔ انکا کہنا تھا کہ طلباء میں قائدانہ صلاحیتں پیدا کرنے کا عمل سکول سے شروع ہوجاتا ہے ،کھیل کود بچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔


سپورٹس ڈے پر طلباوطالبات نے سپون ریس، ہرڈل ریس اور پچاس میٹر ریس میں حصہ لینے کے ساتھ ائیروبیکس کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا۔طلباء کا کہنا ہے کہ کھیل کود میں حصہ لینے سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
پرنسپل نائیلہ خالد کا کہنا تھا کہ بیکن ہاوس سکول نصابی سرگرمیوں کے ساتھ بچوں کی غیرنصابی سرگرمیوں کو بھی بہت اہمیت دیتا ہے۔کھیلوں کے اختتام پر سابق ہاکی پلیئر اختر رسول نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔
 

مزیدخبریں