ڈرائیورز کی لاپرواہی نے 2 افراد کی جان لے لی،ایک گرفتار

2 Mar, 2020 | 11:11 AM

Azhar Thiraj

ندیم خالد: مانگا منڈی اور مصطفیٰ ٹائون میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے۔ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پہلا حادثہ مانگا منڈی کے قریب پیش آیا،جہاں  2 گاڑیوں  کے  تصادم میں  2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت غلام مصطفیٰ اور محمد عمر کے نام سے ہوئی، مانگا منڈی پولیس نے لاشیں اور کنٹینر قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسرا حادثہ مصطفی ٹاون کےعلاقےمیں پیش آیا۔جہاں  تیز رفتار گاڑی دوسری گاڑی سےٹکرا گئی،دو افراد زخمی ہوگئے،ڈرائیورکو تھانہ مصطفی ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا،واقعہ  کریم مارکیٹ  کے قریب پیش آیا۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تھانہ مصطفی ٹاون منتقل کر دیا،پولیس کےمطابق بظاہرمعلوم ہوتا ہے کہ ڈرائیورنشے میں دھت تھا،اس نےیوٹرن لیتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکرماردی،زخمیوں کوریسکیو نے ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی۔


دوسری جانب بھاٹی گیٹ ، پیر مکی ٹریفک حا دثے میں جاں بحق تینوں بچوں کی نماز جنازہ ادا  کردی گئی، افسوسناک ٹریفک حادثہ اتوار کی صبح کے وقت تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا،ٹرک ڈرائیور کی عدم گرفتاری پر لواحقین کا لاشیں موچی گیٹ پر رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاج  کیا۔وزیر اعلیٰ نےداد رسی کیلئے اقدمات کی ہدایت کردی ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس سے  رپورٹ بھی طلب کی ہے۔حادثے میں جاں بحق 12سالہ ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

مزیدخبریں