16 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

2 Mar, 2020 | 10:52 AM

Azhar Thiraj

وقاص احمد: پنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ۔لاہور کے 16 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو راتوں رات تبدیل کردیا گیا۔تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 16 ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹرمنور ڈوگرکو ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ تعینات کردیا گیا،سب انسپکٹر وقاص بخاری کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت اورایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن سب انسپکٹررفیع اللہ کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چوہنگ لگا دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹرنصراللہ چٹھہ کو ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ،انچارج چوکی مین مارکیٹ سب انسپکٹرعبدالقادر کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن،سب انسپکٹرنسیم انجم کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاؤن،سب انسپکٹرفہیم امداد کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سمن آباد،انسپکٹررضا ذکرکو ایس ایچ او تھانہ ریس کورس اورایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر شاہ زیب کوایس ایچ اوگجر پورہ تعینات کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اچھرہ نیئرنثارکوایڈیشنل ایس ایچ او مناواں،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ملت پارک سب انسپکٹرعامرسہیل کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اچھرہ اورسب انسپکٹراشتیاق احمد کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ملت پارک تعینات کیا گیا،جبکہ انسپکٹرعبدالماجد،انسپکٹر حافظ محمد طارق،سب انسپکٹرمحمد اکرم خان،انسپکٹرمنیراحمد کو پولیس لائن رپورٹ کرنےکی ہدایت دی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز رائےبابر سعید نےتمام افسران کو فوری طور پراپنی نئی تعیناتی کےمقام پررپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔


 

مزیدخبریں