ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی الیکشن تک بھارتی جارحیت کا خطرہ رہے گا، انڈین میڈیا کے ایک سیکشن نے جنگ کو ہوا دی، پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے، امریکی کانگریس کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم مزید بات چیت سے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی مقبولیت کم ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔ ہندوستان کا ایک طبقہ امن چاہتا ہے، پلوامہ حملے سے پہلے سفارت کاری شروع کردی تھی، خطوط کے ذریعے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو آگاہ کردیا تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ بھارتی جارحیت کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ بولے پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی وجہ سے او آئی سی نہیں گئے۔ شاکر اللہ کی حفاظت ہندوستان کی ذمہ داری تھی لیکن وہ ناکام ہوئے، بھارتی پائلٹ کے ساتھ ہمدردی نبھائی لیکن ہندوستان نے نہیں نبھائی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد کا کہنا تھا کہ سوموار کو برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش کریں گے، دنیا کو علم ہے کہ نریندر مودی سیاست کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امن خطے کی ضرورت ہے اس لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات پر زور دے رہےہیں۔