دیسی گھی کے نام پر بڑی جعلسازی کی کوشش ناکام

2 Mar, 2019 | 07:45 PM

Arslan Sheikh

(عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 10 ہزار کلو ناقص گھی تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیسی گھی کمپنیوں کی چیکنگ مہم کے دوران ساہیوال میں موجود فیکٹری کے سیمپل فیل ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کمپنی کا تمام سٹاک سیل کیا تھا۔ دوبارہ لیبارٹری تجزیے میں بھی دیسی گھی اور خام مال کے تمام نمونے فیل ہوگئے۔ نتائج آنے پر آخری شنوائی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام مال تلف کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

کمپنی کا تقریباً ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 10 ہزار کلو گھی تلف کیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص اجزاء سے بنا دیسی گھی ہزاروں افراد کی صحت کو متاثر کر سکتا تھا۔

مزیدخبریں