سابق آئی جی مشتاق سکھیرا، سابق ایس پی عمرورک نے ملوث کرایا: عابد باکسر

2 Mar, 2019 | 05:37 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج جاوید ارشد کی سابق انسپکٹرعابد باکسرکی دوکیسزمیں دائر درخواست ضمانت پرسماعت، تفتیش مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سماعت اٹھارہ مارچ تک ملتوی۔ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید ارشد کی عدالت میں عابد باکسرکےخلاف ملت پارک کے دو کیسز میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس سے دونوں درخواستوں پر ریکارڈ طلب کیا تھا، دونوں کیسز کے تفتیشی افسروں نےعدالت کو بتایا کہ تاحال ان کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

استدعا ہے تفتیش مکمل کرنے تک مہلت دی جائے، اس پرعدالت نے سماعت ملتوی کردی، دوران سماعت عابد باکسر نے بولنے کی کوشش کی جن کوعدالت نے روک دیا، عدالت نےتفتیشی افسران کوحکم دیا کہ آئندہ تاریخ تک کیس کی تفتیش مکمل کی جائے۔

پیشی کے بعد عابد باکسر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ  بے گناہ ہیں، اب تک آٹھ کیسزمیں بے گناہ ہونےکی وجہ سے ان کوفارغ کردیا گیا، عابد باکسرنے کہا ان کو جھوٹے مقدمات میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا اور سابق ایس پی عمرورک نے ملوث کرایا۔

مزیدخبریں