(سٹی42) دوپٹے اور اسکارف کےبغیرطالبات یونیورسٹی نہ آئیں۔لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی کےایک شعبہ نےطلباکے لیے ڈریس کوڈجاری کردیا.
یوای ٹی میں نت نئے پہناوؤں کےشوقین طلبہ وطالبات کے ارمانوں کاخون ہوگیا۔ لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نےطلباکےلیےنیا ڈریس کوڈ جاری کردیا۔
ڈائریکٹر آئی بی اینڈ ایم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات کے لیے دوپٹہ یا اسکارف اوڑھنا لازمی ہوگا جبکہ جینز، ٹائٹس اور کیپری پینٹس نہیں پہنی جاسکیں گی۔یہی نہیں بلکہ سلیو لیس اور کھلے گلے والی شرٹس پر بھی پابندی ہوگی۔شلوار قمیض اور ٹراوزر کے ساتھ لمبی شرٹس پہنی جاسکیں گی۔
ڈریس کوڈ کی پابندی کی زدسے لڑکے بھی نہ بچ پائے۔آئی بی اینڈ ایم نے طلبہ کے لیےپینٹ شرٹ یا واسکٹ کے ساتھ شلوار قمیض لازمی قرار دیاہےجبکہ صرف جمعہ کو شلوار قمیض کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ طلبہ کے لیے شوز پہنا بھی لازمی ہوگا جبکہ لڑکوں کے جینز پہننے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اس نئے ڈریس کوڈ کا اطلاق 11 مارچ 2019 سے ہوگا۔خلاف وزری کرنے والےکو5 ہزار روپے جرمانہ بھرناپڑےگا۔اس روز کلاس لینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔