زندہ پائلٹ کے بدلے مردہ پاکستانی، بھارت نے احسان فراموشی کی انتہا کردی

2 Mar, 2019 | 02:29 PM

Sughra Afzal
Read more!

( سٹی42) بھارتی جیل میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شاکر اللہ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔

پاکستان نے ہمیشہ بھارتیوں کو زندہ صحیح سلامت بھارتی حکام کے حوالے کیا لیکن بھارت نے ہمیشہ پاکستانیوں کی میتیں ہی دی ہیں، پاکستان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل زندہ بھارتی پائلٹ کو واپس کیا اور افسوس آج بدلے میں بھارت نے پاکستان کو ایک شہید پاکستانی قیدی کی میت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کا نوجوان شاکر اللہ 2003 میں غلطی سے ورکنگ باؤنڈری پار کر گیا تھا، اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، شاکر اللہ 16 سال سے بھارتی ریاست راجستھان کی جے پور جیل میں قید تھا جہاں 20 فروری کو بھارتی سور ماؤں نے پاکستانی نوجوان کو پتھر مار مار کر شہید کردیا تھا، بھارت نے شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی۔

مزیدخبریں