(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈویژنل سکولوں کی طرز پر تعلیمی کیلنڈر سال 2019 تا 2020 جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈویژنل سکولوں کی طرح تعلیمی کیلنڈرجاری کردیا, تعلیمی کیلنڈر میں جماعت اول سےدہم تک کے سلیبس کی ہفتہ وار تقسیم کی گئی ہے۔ کیلنڈر جاری ہونے سے اساتذہ کو پورے تعلیمی سال کیلئے تیار شدہ اسباق اور سلیبس میسر ہوگا، یکم اپریل سے تعلیمی کیلنڈر پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔
ہیڈ ماسٹر رائے نعیم الحسن ایاز کا کہنا ہے کہ تعلیمی کیلنڈر کے اجراء سے بچوں کو پڑھانا آسان ہوگا، کیلنڈر میں ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا۔