ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے وفاق سے 17 ارب روپے مانگ لیے

پنجاب حکومت نے وفاق سے 17 ارب روپے مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے وفاق سے 17 ارب روپے مانگنے کے لیے خط وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق سے 17 ارب روپے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں مانگے ہیں، اس سے قبل وفاق اور پنجاب کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ وفاق پنجاب حکومت کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 34 ارب روپے ادا کرے گی۔ جس میں سے پنجاب حکومت کو 17 ارب روپے پہلے مرحلے میں ادا کر دیئے گئے ہیں۔ اب پنجاب حکومت نے بقیہ 17 ارب روپے وفاق سے مانگ لیے ہیں تاکہ نئے بننے والے بجٹ میں یہ پیسے رکھے جاسکیں۔