اورنج لائن ٹرین منصوبے میں بڑی پیشرفت، ڈیرہ گجراں سے شالیمار تک ٹریک مکمل

2 Mar, 2018 | 03:19 PM

Read more!

(ذیشان نذیر) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں شامل شالا مار باغ کے سیکشن کو دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا، سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے بعد 44 یوٹب گارڈرز کو لانچ کر کے مہارت سے ٹریک کو مکمل کیا گیا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تیزی سے پیش رفت منظر عام پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ سے حکم امتناعی اٹھنے کے بعد شالیمار سیکشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کی تعمیراتی کمپنی حبیب کنسٹرکشن سروسز نے دو ماہ میں 44 یوٹب گارڈر لانچ کر کے ٹریک مکمل کیا ہے۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز نے ریکارڈ مدت میں سیکشن کو مکمل کیا جس کے بعد ڈیرہ گجراں سے شالیمار تک ٹریک کو مکمل کر دیا گیا ہے۔ اورنج لائن سیکشن کی تکمیل پر ٹائم لیپس پر مبنی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں دو ماہ کی ان تھک محنت کو چند لمحوں میں دکھایا گیا ہے۔ شالیمار سیکشن پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کیے بغیر یوٹب گارڈرز کی لانچنگ ایک چیلنج تھا۔

مزیدخبریں