لوگوں کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: خواجہ سلمان رفیق

2 Mar, 2018 | 03:05 PM

Read more!

(بسام سلطان) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے لاہور چلڈرن ہسپتال میں پہلے ہائبرڈ کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا، ڈین پروفیسر مسعود صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چلڈرن ہسپتال میں 13 ویں سالانہ سمپوزیم کی افتتاحی تقریب ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق، وی سی ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل اور وی سی کے ای پروفیسر قاضی سعید سمیت دیگر بھی شریک ہوئے، ہسپتال کے پہلے ہائبرڈکیتھ انجیوگرافی لیب کا افتتاح کیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال ننھے مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، لوگوں کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

پروفیسر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ کیتھ لیب کے ذریعے ایک ہی چھت تلے امراض قلب میں مبتلا افراد کو انجیوگرافی اور سرجری کی سہولت میسر ہوسکے گی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دس کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لیب سمیت آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔

مزیدخبریں