(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے کنٹریکٹ پر تعینات 150 افسران سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں، اسسٹنٹ مینجرز کو مستقل کرنے کے لئے کوائف میں اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو میں کنٹریکٹ پر تعینات 150 افسران کی اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، لیسکو نے 2015 میں گریڈ 17 میں افسران کو بھرتی کیا تھا، ایک سال بعد کارکردگی کی بنیاد پر ریگولر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم تین سال گزرنے کے بعد اب لیسکو نے افسران کو مستقل کرنے کیلئے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
لیسکو اثاثہ جات کی تفصیلات اور دیگر کوائف کی تکمیل کر رہی ہے تاہم نجکاری کمیشن کی جانب سے افسران کو مستقل کرنے پر پابندی لگنے کی وجہ سے وہ مایوس ہونے لگے، نجکاری کمیشن نے افسران کو مستقل کرنے سے روک دیا۔