محکمہ ایکسائز کا پنجاب بھر میں موٹر برانچز کےآڈٹ کا فیصلہ

2 Mar, 2018 | 01:03 PM

Read more!

(علی ساہی)محکمہ  ایکسائز کا پنجاب بھر میں موٹربرانچزکےآڈٹ کا فیصلہ کر لیا، ڈی جی ایکسائز کی جانب سے بنائی گئی ٹیم کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں چیکنگ شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کا پنجاب بھر میں موٹر برانچز کے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا, آڈٹ ٹیم پرمشتمل محمد عارف ،فرخ علی نے سکینڈل پکڑا ہے، لاہور نمبر کی 643گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی اپ ڈیشن کی گئی، پاکپتن میں لاہور نمبر کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی اپ ڈیشن سے کرورڑوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ ڈی جی ایکسائز نے رپورٹ پر ای ٹی او شہبازسرور خان کومعطل کردیا، انسپکٹر نذر احمد،جونیئر کلرک بھی معطل کر دیئے گئے ہیں ،ڈی جی ایکسائز آفس رپورٹ کرنیکا حکم جاری کیا ہے، ڈی جی ایکزائز کی جانب سے ٹوکن ٹیکس اپ ڈیشن کے معاملے پر رعایت نہیں دی جائےگی۔

مزیدخبریں