(علی ساہی ) آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد ندیم بیگ نے دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایک ہیڈ وارڈر کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے،
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے 3 جیل اہلکاروں کے تقرروتبادلے کردیئے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق جیمز مسیح کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاول نگر تعینات کر دیا گیا۔ محمد ارشد کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال اور ہیڈ وارڈر محمد اشرف کو ساہیوال سے ڈی آئی جی جیل جات کے دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔