نہال ہاشمی کی خالی سینیٹ نشست پر نون لیگی امیدوار اسد اشرف کامیاب

2 Mar, 2018 | 11:22 AM

Read more!

(سعدیہ خان) نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سینٹ نشست پر مسلم لیگ (ن ) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر اسد اشرف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ لے کر3 سال کے لیے منتخب ہوگئے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا تیمور نے 38 ووٹ حاصل کیے۔ کل ووٹ 350 کاسٹ ہوئے جن میں 14 مسترد ہوئے۔ پی ٹی آئی امیدوار نے ڈاکٹر اسد اشرف کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹر اسد اشرف نے کہاکہ ان کی کامیابی کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے اس کامیابی کا بھرپورجشن منایا۔

 اپوزیشن ارکان کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب تو( ن) لیگ نے جیت لیا مگر کل 3 مارچ کوحکمران جماعت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر اسداشرف کی کامیابی پر صوبائی وزراء نے کہاکہ (ن) لیگ کو سینٹ سے آؤٹ کرنے کی خواہش رکھنے والے خود آؤٹ ہو گئے۔ کل بھی شاندار کامیابی مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئے گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولہ شادیانے بجا رہا ہے۔ پورا گاؤں بھی مر جائے تو وہ چودھری نہیں بن سکتا۔ 2018ء کاالیکشن نہیں شیر کا ریفرنڈم ہوگا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ (ن) لیگ کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پھر بھی ڈبے سے شیر ہی نکلا۔

صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہارس ٹریڈنگ کے طعنے دینے والے 3 مارچ کا انتظار کریں۔ فتح مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔

صوبائی وزیر برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ مخالفین جان لیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔

مزیدخبریں