نیب کا پیراگون ہاؤسنگ سکیم کے دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

2 Mar, 2018 | 10:49 AM

(سعود بٹ، ندیم خالد) نیب کی ٹیم نے پیراگون ہاؤسنگ سکیم کے آفس پرچھاپہ مارا کر اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور عملے سے پو چھ گچھ بھی کی۔

ذرائع کے مطابق نیب کو شبہ ہے کہ آشیانہ اقبال کیس میں اراضی کا ریکارڈ اور اہم دستاویزات پیراگون ہاؤسنگ کے پاس موجود ہیں۔اسی وجہ سے انہوں نے چھاپہ مارا اور کئی اہم شواہد ساتھ لے گئے۔

ایم ڈی پیراگون بریگیڈیئر (ر) خواجہ عالم زیب نے کہا کہ نیب نے ان کی غیر موجودگی میں چھاپہ مارا۔ ان کا آشیانہ ہاؤسنگ سے کوئی تعلق نہیں، نیب کو چاہیے کہ وہاں کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم ان کے مارکیٹنگ سیکشن کے دو کمپیوٹر ساتھ لے گئی ہے۔ نیب کو چاہیے کہ کمپیوٹر واپس کرے۔ کیونکہ ان پر روزانہ کی بنیاد پر کام ہو تا ہے۔

مزیدخبریں