ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم اگلے سال  حج پر شاہی مہمان ہوگی،سعودی سفیر

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم اگلے سال  حج پر شاہی مہمان ہوگی،سعودی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام کہ انشااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔