جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی سمگر گرفتار

2 Jun, 2024 | 06:33 PM

انوشہ جعفری : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی سمگر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلر بابر علی کو کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے گلفام احمد نامی مسافر کو اندوڑا کا جعلی ورک ویزا فراہم کیا تھا، مذکورہ ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گزشتہ روز آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا تھا ، ملزم نے مذکورہ ویزے کے عوض 24 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا، ملزم مذکورہ رقم میں سے 12 لاکھ روپے وصول بھی کر چکا تھا ۔ 
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں