عارف علوی کی پی ٹی آئی کے وفات پانے والے کارکن کے گھر آمد، مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی

2 Jun, 2024 | 06:31 PM

سٹی42:سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ لاہور ، پی ٹی آئی کے وفات پانے والے کارکن لطیف رفیق کے گھر آمد، مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ڈاکٹر عارف علوی کی پی پی 161 کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کے وفات پانے والے کارکن لطیف رفیق کے گھر آمد ،مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی۔ سابق صدر نے مرحوم کے بیٹوں  بلال لطیف، حمزہ لطیف سے ملاقات کی جہاں پر مرحوم لطیف رفیق کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر سینئر رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی ہمراہ ، رکن  بپلک اکاؤنٹ کمیٹی شیخ وقاس اکرم ، عمران نیازی، فرید منیر، عمر رفیق اور محمد علی  ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزیدخبریں