رائیونڈ سٹی؛ اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا

2 Jun, 2024 | 06:30 PM

اسرار خان : رائیونڈ سٹی میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا، اشتہاری کو پناہ دینے والوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر کے وردیاں پھاڑ ڈالیں، سیدھی فائرنگ بھی کی گئی۔

 رائیونڈ سٹی پولیس نے سب انسپکٹر عامر ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمے میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ مقدمے میں طاہر عرف طاری اور اس کے بھائی اسد کو  نامزد  کیا گیا ، جبکہ 50 نامعلوم ملزمان شامل کئے گئے ۔

 ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے شاہدرہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عباس کو پناہ دے رکھی تھی، جس پر پولیس ٹیم نے رات ساڑھے 3 بجے طاہر عرف طاری کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ نامزد ملزمان کے حملہ آور ہونے سے اشتہاری مجرم بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

مزیدخبریں