ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تعلیم کے شعبے میں تاریخ ساز قدام،بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونی ورسٹی کے دروازے کھل گئے ۔
بینظیر اسکالرشپ پروگرام کے لئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں منعقدہ سالانہ عالمی تقریب میں بینظیر اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔
میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے آکسفورڈ لیڈی مارگریٹ ہال میں خطاب کیا، اس سے قبل بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی وہ واحد لیڈر ہیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔ تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، سینٹر انوارالحق کاکڑ، عامر ابراہیم ، محمد خیشگی، فاروق شیخ ، پروفیسر کمال منیر سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں تاریخ ساز خطاب
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ذہین طالب علموں کو STEM مضامین میں حصول تعلیم کے لئے مکمل اسکالرشپ دیں گے، بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں تعلیم حاصل کرے گا جہاں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت بیشتر عظیم ہستیوں نے تعلیم حاصل کی ، جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے۔ آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے طالب علموں کی اعلٰی تعلیمی مواقعوں تک رسائی بینظیر بھٹو کی دور اندیش قیادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کڑی ہے۔ حکومت بلوچستان چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے کے جوانوں کی تعلیمی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اسکالرشپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔
مقالہ یوسفزئی نے اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی ۔