محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات, اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پرتبادلہ خیال

2 Jun, 2024 | 05:45 PM

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات  میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ٹائم لائن میں پاسپورٹ کے  اجراء  کا مسلہ حل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ کا اظہار تشکرکیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ نے  اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے دل جیت لئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا  بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں