ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ، سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند

ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ، سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا، گزشتہ ماہ 20ہزار870 ای چالان نادہندگان کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، ماہ مئی میں ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کئے گئے، ای چالان نادہندہ سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کردی گئیں ۔ 

 ٹریفک پولیس کی پانچ ٹیموں نے شہر کے مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر کارروائیاں کیں۔ مئی میں ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول اور سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کی گئیں ۔ 

 سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ای چالان دیفالٹر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کیا جارہاہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے، نادہندگان کیلئے ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن اور دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہیں۔  50، 60، 70سےزائد ای چالان والی متعدد گاڑیاں پکڑی ہیں۔