راولپنڈی؛ ریسکیو ٹیم نے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

2 Jun, 2024 | 04:21 PM

ارشاد قریشی : راولپنڈی کی تحصیل  کہوٹہ گاؤں بگار شریف میں جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ 

ریسکیو فائر فائٹرز نے سخت گرمی اور آگ کی تپش کے باجود 3 گھنٹوں میں جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔  ریسکیو فائر فائٹرز نے پانی اور فائر بیٹرز سے آگ پر قابو پایا ۔ 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں