ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سپر ماڈلز کا فلسطین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکی سپر ماڈل بہنوں بیلا اور جیجی حدید نے فلسطین کیلئے  10 لاکھ ڈالر  امداد کا اعلان کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکی سپر ماڈل بہنوں بیلا اور جیجی حدید نے فلسطین کیلئے  10 لاکھ ڈالر  امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  بیلا کے نمائندے کی جانب سے بتایا گیا  کہ یہ امدادی رقم انسانی حقوق کی 4تنظیموں ہیل فلسطین، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، ورلڈ سینٹرل کچن اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی جو غزہ جنگ سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی امداد میں مصروف ہیں۔

یہ تنظیمیں فلسطینیوں کی خوراک و طبی امداد، بے گھر خاندانوں کی مدد اور ان کے نفسیاتی علاج میں بھی تعاون کرتی ہیں۔ فلسطینی نژاد بہنوں بیلا اور جیجی حدید کے والد فلسطینی پراپرٹی ٹائیکون محمد انور حدید ہیں اور دونوں بہنیں مسلسل فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی بیلا حدید نے روایتی فلسطینی رومال سے مماثلت رکھنے والا سرخ و سفید لباس زیب تن کیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے اس مشہور فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی تھی۔