سٹی42: پولیس مقابلوں کے باوجود شہریوں کے لٹنے کا سلسلہ جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں سٹریٹ کرائم کی 431وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس مقابلوں کے باوجود ڈاکووں نے شہر میں ادھم مچا دیا،پولیس کی تمام تر کاروائیوں کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 431وارداتیں ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوروں نے 15گھروں سے کروڑوں مالیت کا سامان چرایا اور فرار ہوگئے۔ڈاکوﺅں نے مختلف مقامات سے 33افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ جھپٹا مار کر38شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔
ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 3شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی،66موٹرسائیکلیں چوری،1کار چوری ،8دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 267ورداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔