(عابد چودھری)وزیراعلی پنجاب فری وائی فائی سروس کی ماہانہ رپورٹ جاری،یومیہ اوسطا 50 ہزار شہری فری وائی فائی استعمال کرنے لگے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی،سیف سٹی اتھارٹی حکام کے مطابق لاہوریے روزانہ 500 جی بی فری وائی فائی ڈیٹا استعمال کررہے ہیں،یومیہ اوسط 50 ہزار لوگ فری وائی فائی استعمال کر رہے ہیں جبکہ لاہور میں فری وائی فائی سروس 100 پوائنٹس پر 99 فیصد صارفین کے لیے دستیاب ہے اوراب تک 11 ہزار 775 جی بی ڈیٹا استعمال کیا جا چکا ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی حکام کے مطابق شہری کسی بھی ایمرجنسی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں ،شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں،وزیراعلی اعلی پنجاب فری وائی فائی سروس سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئے ہے اورفری وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے،فری وائی فائی سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،فری وائی فائی سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایسی دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔