سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایت پر "نو ٹو پلاسٹک "مہم کےتناظر میں اہم حکومتی اقدامات ، 5 جون سے پلاسٹک بیگ پر پابندی کی تیاریاں مکمل۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے لئے پلاسٹک سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ 5 جون سےغیرقانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری،پروڈیکشن،خریدوفروخت پرپابندی کیلئےتیاری مکمل کرلی گئی۔ کینسر و دیگر مہلک بیماریوں کا موجب،پلاسٹک کاواحداستعمال ماحولیاتی آلودگی کوبڑھارہاہے۔ غیرقانونی مصنوعات بنانیوالی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔
5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس ودیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر بھی پابندی ہوگی۔پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذرائع کی تیاری،پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا۔