ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی: سعودی سفیر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی: سعودی سفیر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام  ہےکہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے۔

 اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔ 

 واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف کرے گی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی۔ گروپ سٹیج کے بعد، گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔