رفیع خاور عرف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

2 Jun, 2024 | 02:46 PM

(ویب ڈیسک) معصوم حرکتیں، جاندار اداکاری اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے رفیع خاور عرف ’ننھا‘ کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے۔

اداکار ’ننھا‘ کے ادا کیے کردار آج بھی یادگار ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح آج بھی انہیں بھولے نہیں ہیں۔ رفیع خاور عرف ’ننھا‘ نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف نون‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ’وطن کا سپاہی‘ سے کیا تھا۔ 

بعدازاں معروف فلم ’دبئی چلو‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر 2 جون 1986ء کو چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی۔

مزیدخبریں