(فاطمہ عارف) اوپن مارکیٹ میں زائد نرخوں میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری، قیمتوں میں ہوشر با اضافے سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔
سفیدپوش طبقے کیلئے سبزیاں اور پھل جیسی نعمت زحمت بن گئی، دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے لگے، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا.
آلو سرکاری قیمت 75 جبکہ بازار میں 95روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 90 جبکہ مارکیٹ میں 140روپے کلو میں فروخت، ماٹر سرکاری قیمت 38 کی بجائےمارکیٹ میں 47روپے کلو میں فروخت، ادرک سرکاری قیمت 645 جبکہ بازار میں 705روپے کلو میں فروخت، لہسن سرکاری قیمت 640 کی بجائے مارکیٹ میں 710روپے کلو میں فروخت، مٹر سرکاری قیمت 220 کی بجائے مارکیٹ میں 310روپے کلو میں فروخت، گاجر سرکاری قیمت 50 کی بجائے بازار میں 160 روپے کلو میں فروخت، میتھی سرکاری نرخ 100 جبکہ بازار میں 180 روپے کلو میں فروخت ، ٹینڈے سرکاری قیمت 110کی بجائے مارکیٹ میں 210روپے کلو میں فروخت، پالک فارمی سرکاری قیمت 30 کی بجائے 60روپے کلو میں فروخت، بینگن 43 کی بجائے 135،بند گوبھی 32کی بجائے 120روپے ک،سبز مرچ اول سرکاری نرخ 125 کی بجائے 180 روپے ، سبز مرچ سرکاری نرخ 90 جبکہ بازار میں 170 روپے کلو اور لیموں سرکاری نرخ 495 کی بجائے 640 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب کیلا سرکاری قیمت 160جبکہ مارکیٹ میں 260روپے درجن میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 145 جبکہ مارکیٹ میں 205روپے کلو میں فروخت، آم سندھڑی سرکاری قیمت 150 کی بجائے230 روپے کلو میں فروخت، آم چونسہ سرکاری قیمت 170 کی بجائے 230روپے کلو میں فروخت، فالسہ سرکاری قیمت 250 کی بجائےاوپن مارکیٹ میں 320 روپے کلو میں فروخت ، پپیتا سرکاری قیمت 220کی بجائے 280روپے کلو میں فروخت، آڑو سرکاری قیمت 165 کی بجائے 235روپے کلو میں فروخت، تربوز سرکاری قیمت 30 کی بجائے 95روپے کلو میں فروخت، کھجور سرکاری قیمت 470 جبکہ مارکیٹ میں 520روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا مطالبہ کی گیا ہے۔