(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار ہے۔
مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 416روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 287روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 237روپے فی درجن ریٹ مقرر جبکہ انڈوں کی پیٹی 6990روپے مقرر کی گئی ہے۔