گرمی کی شدت میں مزید اضافہ،شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ

2 Jun, 2024 | 09:41 AM

Imran Fayyaz

(اقصیٰ سجاد)جون کا مہینہ شروع ہوتے ہیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ،گرم لو اور دھوپ سے شہری نڈھال ہو گئے۔
  شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ہیٹ ویو کے خدشات بھی ظاہر کر دیے گئے ۔ماہرین نے شہریوں کو سورج اور گرم لو سے بچاو کے لیے احتیاط کی تاکید  کی ہے۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور آٹھویں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 112  ریکارڈ کیاگیا۔
فیز8-ڈی ایچ اے 129،سید مراتب علی روڈ 94, ،یو ایس قونصیلٹ میں 159 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ایک دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ  ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔

لاہور  میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

 گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں