ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن؛ گرلز ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا واقعہ، 4 ملزمان گرفتار

جوہر ٹاؤن؛ گرلز ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا واقعہ، 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)جوہر ٹاؤن کے گرلز ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے نہیں ملے، ہاسٹل کےملازمین موبائل کیمروں سےلڑکیوں کی واش روم میں ویڈیوز بناتے تھے، ہاسٹل واش روم کے روشن دان، کھڑکی سے چھپ کرویڈیو بنائی جاتی تھی ۔ پولیس نے تمام ملازمین کے موبائل قبضہ میں لے لیے۔ پولیس نےملزمان کے موبائل فون فرانزک کیلئےبھجوا دیئے۔ 
واضح رہے کہ ہاسٹل میں رہنے والی طالبہ کےچچا کی شکایت پرتھانہ جوہر ٹاؤن میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ 

واضح رہے کہ ہاسٹل میں پنجاب کے مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھی، ہاسٹل بی او آر سوسائٹی کا رہائشی میاں سلیم اور اُسکی اہلیہ فوزیہ چلا رہی تھی۔ مقدمہ ضلع گجرات کے رہائشی ناصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ میں وہاڑی کے رہائشی صغیر، شیخوپورہ کا رہائشی تیور شہزاد ،جھنگ کا محمد زبیر، پاکپتن کا عرفان ،رحیم یار خان کے علی حسن کو نامزد کیاگیا ہے، اس کے علاوہ مقدمہ میں ہاسٹل مالک میاں سلیم اور اہلیہ فوزیہ سلیم  کوبھی نامزد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان 15  کال ہوتے ہی موقع سے فرار  ہو گئے،پولیس  کی جانب سے ہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد خالی کروا نے کے بعد   طالبات کے بیانات قلم بند کیے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق طالبات نے بیانات میں واش رومز میں کیمرہ لگنے کی تصدیق کی تھی۔