ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پولیس مقابلے، چار جرائم پیشہ ہلاک، دو اہلکار زخمی

Lahore Police Encounters, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں ہوئے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عبدالقادر اور کاشف کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں عازمِ حج کو قتل کیا تھا۔

ہ 18 مئی کو اقبال ٹاؤن نجف کالونی کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ۔ بیٹا شعیب بینک سے پیسے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پیچھا کیا۔ گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے شعیب نامی نوجوان پر فائرنگ کی تھی بیٹے کو بچانے آئے والد فائرنگ کی ذد میں آکر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈکیت مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاہنہ میں موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فرحان اور زین کے نام سے ہوئی۔

ایک اور انکاؤنٹر؛ دو پولیس اہلکار زخمی

 لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقہ شانو بابا چوک کے قریب پولیس مقابلہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ آج رات لاہور میں تیسرا پولیس مقابلہ تھا۔  
اطلاعات کے مطابق  نواب ٹاؤن کے علاقہ شانو بابا چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر موجود اہلکاروں نے روکا تو ان  کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ 
زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل امتیاز اور علی حمزہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے معمول کے مطابق  ناکے پر موٹر سائیکل سوار 3مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہسپتال میں زیر علاج اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے  زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔