ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دو پولیس مقابلے، اجرتی قاتل ہلاک، ایک زخمی ملزم گرفتار

Lahore Police encounters, City42 ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  لاہور کے دو  علاقوں میں یکے بعد دیگرے دو مبینہ پولیس مقابلے  ہو گئے جن میں ایک زیر حراست اجرتی قاتل مارا گیا  اور ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ۔

پہلا مبینہ  پولیس مقابلہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن کا باٹا پور کے علاقہ میں ہوا، جہاں زیر حراست ملزم عبدالرافع کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا ۔ اسی دوران زیر حراست ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔  فائرنگ کی زد میں آ کر زیر حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا  جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم عبدالرافع اجرتی قاتل تھا، جس نے کچھ عرصہ قبل ملت پارک کے علاقہ میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا ۔  ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین مقدمات میں اشتہاری بھی تھا ۔ 

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ چوہنگ کے علاقہ لیبر کالونی میں ہوا ۔  پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔  اسی دوران مبینہ طور پر ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، جو مختلف وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے والے دوسرے ساتھی کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے ۔