سٹی42: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے نائب تحصیلدار حلقہ صدر ملتان محمد اعظم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن نے ایک شہری خلیل احمد سکنہ چاہ ڈھنڈ وآلہ ملتان کی شکایت پر ٹریپ ریڈ کیا تھا۔
ملزم خلیل احمد نے شہری سے انتقالات کی منتقلی اور فرد ملکیت کے اجراء کے لیے رشوت طلب کی تھی. اینٹی کرپشن نے ملزم کے منشی نعمان شہباز کو بھی گرفتار کرلیا.
ملزم سے رشوت میں بٹورے ہوئے نشان زدہ تین لاکھ روپے کے نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔