سٹی42: گیارہ ہزار کروڑ روپے کی جائیداد نے ماں کو بیٹے کی جان کا دشمن بنا دیا۔ بھارت کی بڑی کاروباری کمپنی کا مالک مان کے خلاف قتل کی سازش کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
گاڈفرے فلپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیر مودی نے دہلی کے ایک پولیس سٹیشن جا کر شکایت درج کروائی کہ ان کی والدہ نے ان کے قتل کے لیے انتطامات کرائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماں بیٹے کے درمیان کے کے مودی کی 11 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد کو لے کر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
سمیر مودی نے شکایت میں کہا ہے کہ والدہ کے پرسنل سیکیورٹی افسر اور گاڈفرے فلپس کے دیگر ڈائریکٹرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تشدد کا یہ واقعہ دہلی کے جیسولہ آفس میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ہوا۔
اکنامکس ٹائمز نےسمیر مودیکے حوالے سے بتایا کہ میٹنگ میں ان پر حملہ اور تشدد کا واقعہ جمعرات کو ہوا ۔ سمیر مودی نے جو کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، گاڈفرے فلپس کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کی کوشش کی تو ان کی والدہ بینا مودی کنے اپنے پی ایس او کی مدد سے انہیں میٹنگ ہال میں نہیں جانے دیا، انہیں دھکے دییئے گئے اور کہا گیا کہ تمہیں اجازت نہیں ہے۔ اس واقعے کے دوران ان کی انگلی بھی زخمی ہوگئی تھی۔
مودی نے دلی کے ساریتا ویہات پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروائی۔